میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مفتی عبداللہ پر قاتلانہ حملہ ،ملزم مدثر نے سب اْگلنا شروع کر دیا

مفتی عبداللہ پر قاتلانہ حملہ ،ملزم مدثر نے سب اْگلنا شروع کر دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۳ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

جمشید کواٹرز کے علاقے میں ہفتہ کی شب مفتی عبدللہ پر قاتلانہ حملے کے زیرحراست میں ملزم کا فون ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ملزم کے موبائل ریکارڈ کے مطابق ایس ایچ او کے پی ٹی ظفر اقبال اور ملزم کے درمیان ہفتہ کو دو بار رابطہ ہواجبکہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مفتی یامین عبداللہ کوزخمی کرنے کے فوری بعد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ ملزم کا ایس ایچ او سے رابطہ کیوں تھا۔ملزم سے سی ٹی ڈی میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ جمشید روڈ پر فائرنگ سے مولانا عبداللہ کے زخمی ہونے کا واقعہ میں ملوث ملزم مدثر سے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزم مدثر ماضی میں 3 سال جیل کاٹ چکا ہے، ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ملزم کے ایک رشتہ دار کا زخمی مولانا عبدللہ سے لین دین کا تنازع تھا،ملزم نے ممکنہ طور پر لین دین کے تنازع پر مولانا کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی،ملزم نے اپنے ساتھیوں کے نام بھی بتائے ہیں،ملزم کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم کے موبائل سے ایس ایچ او ظفر اقبال کا نمبر ملنے کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ایس ایچ او ممکنہ طور پر ملزم کو گینگ وار کی وجہ سے جانتا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ ملزم سے انفارمر کے طور پر کام لیا جاتا رہا ہے،ملزم دوران تفتیش اپنے بیانات بدلتا رہا اور واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کرتا رہا،دوسری جانب واقعہ میں استعمال ہونے والے اسلحے کی فارنزک رپورٹ بھی سامنے آ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسلحہ پہلے کسی واردات میں استعمال نہیں ہوا۔دوسری جانب قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مفتی یامین عبداللہ کوزخمی کرنے کے فوری بعد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی عبداللہ کو زخمی کرنے والے شخص کو شہریوں نے پکڑا ہوا ہے اور اس کی خوب پٹائی کی۔ویڈیو کے مطابق ملزم مدثر کو مار پیٹ کے بعد شہریوں نے پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کا موبائل فون اور اسلحہ بھی شہریوں نے چھین لیا تھا۔

 

https://youtu.be/P7Xj6isfTac


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں