میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برساتی نالوں پر قابض مافیا نے پیسے کمانے کا نیا طریقہ ایجاد کر لیا

برساتی نالوں پر قابض مافیا نے پیسے کمانے کا نیا طریقہ ایجاد کر لیا

ویب ڈیسک
منگل, ۳ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کے برساتی نالوں پر قابض مافیا نے پانی کو فروخت کر کے پیسے کمانے کا نیا طریقہ ایجاد کر لیا۔ نالوں پر قائم گھروں میں غیر قانونی بورنگ کے ذریعے روزانہ کروڑوں گیلن پانی نکال کر فروخت کیاجانے لگا۔اس طریقہ کار میں ہاییڈرنٹ لگانے کی جھنجھٹ ہے اور نہ واٹر ٹینکر کی ضرورت ہے۔ نالوں پر قائم گھروں میں بور کرکے روزانہ کروڑوں گیلن پانی نکال کر فروخت کیا جاتا ہے۔لیاقت آباد کے رہائشی سجاد نے بتایا کہ جس گھر میں بور ہوتا ہے اس کے مالک کے تو جیسے بھاگ ہی کھل جاتے ہیں۔ ایک ایک گھر میں بورنگ ہوئی ہے جس کے انہیں پیسے دیے گئے ہیں، 5 لاکھ فی گھر دیا ہے اور جس گھر کے اندر بور ہوتا ہے ادھر ماہانہ پیسے دیے جاتے ہیں۔بورنگ سے حاصل ہونے والا پانی پائپ لائنیں بچھا کر سائٹ میں واقع صنعتوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔ سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے پاس انڈسٹریوں کو دینے کے لیے پانی ہی نہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت سائٹ انڈسٹریل ایریا کی روزانہ کی طلب 50 ملین گیلن کی ہے۔ واٹر بورڈ جو ہمیں سائٹ لیمیٹڈ کے تھرو پانی فراہم کرتا ہے وہ ایک ملین گیلن روزانہ پانی فراہم کرتا ہے لیکن سب سوآئل واٹر والوں سے جو پانی لیتے ہیں وہ تقریبا 450 روپے میں ہزار گیلن ملتا ہے۔پانی مافیا سائٹ میں واقع صنعتوں کو یومیہ انچاس ملین یعنی 4 کروڑ 90 لاکھ گیلن پانی 45 پیسے فی گیلن فروخت کرتا ہے جس سے روزانہ 2 کروڑ 20 لاکھ، ماہانہ 66 کروڑ 15 لاکھ یعنی سالانہ 8 ارب روپے کمائے جاتے ہیں۔مافیا کے کارندوں کو ڈھونڈ کر ان سے ملاقات کی تو انکشاف ہوا کہ شہر میں جاری غیر قانونی کاروبار میں پانی کی فروخت سب سے منافع بخش کام ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں