جنوری 2021بریگیڈئر شہزادکی نگرانی میں کراچی کے ترقیاتی کام شروع ہونے کا امکان
شیئر کریں
(رپورٹ:اسلم شاہ) کراچی میں آئندہ سال کے جنوری سے ترقیاتی کاموں اور اس سے جوڑے تبدیلی کا عمل شروع ہونے کا امکان ہے وزیراعظم عمران خان کے 11سو ارب روپے سے ترقیاتی کام کا باقاعدہ آغاز ہوگا اس ضمن میں وفاق و سندھ حکومت کی بننے والی پروونشل کورآرڈیننشن اینڈ میلی منٹیشن کمیٹی (PCIC)کراچی ڈیولپمنٹ کمیٹی کا دائرکاراور اس کے کام کو بڑھادیا گیا ہے نیشنل ڈیزازٹ مینجمنٹ اتھارٹی اب کراچی کے نالوں کے ساتھ ساتھ شہرمیں واٹر سپلائی، سیوریج ٹریٹمنٹ اینڈ ڈسپوزل،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، اسٹروم واٹر ڈرین، ماس ٹرانزٹ سسٹم اور امپرومنٹ آف انٹرنل روڈ پرکا کام بھی دیکھیںگااور شہر میں پانی کے نظام کو بہتر بنانے ،وال آپریشن کا نظام کو درست کرنے ، غیر قانونی کنکشن ختم کرنے اور ہائیڈرنٹس بند کرنے کا ہدف بھی دیدیا گیا ہے جبکہ این ڈی ایم اے کی استدعاپر تھڈوڈیم کی گنجائش بڑھانے ،بارشوں کا پانی کو جمع کرنے اور ڈیم کی گنجائش بڑھانے کے لیے فوری کنسلٹنٹ کا تقرر کیاجائے گاوزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے تمام کاموں کی نگرانی اورعملدآمد کے کاموں کی منظوری دیدیا ہے این ڈی ایم اے کے سربراہ بریگیڈئر شہزاداور ان کی حاضرسروس ٹیم تمام کاموں کی نگراں ہوں گے ان تمام کاموں کے باقاعدہ حکمنامہ سندھ حکومت آئندہ ایک دو روز میں جاری ہونے کی توقع ہے مصدق ذرائع کا کہنا تھا کہ بریگیڈئر شہزاد کی ٹیم نے نالوں کے ساتھ بلدیہ عظمی کراچی ، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی ، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ملیر اور لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹیز، کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ، چھ کنٹوٹمنٹ بورڈز سمیت دیگر اداروں سے ملاقائیں اور مشاورات کا عمل مکمل کرلیا ہے جبکہ 26اکتوبراور31اکتوبر کو پی سی آئی سی کا اجلاس میں ہونے والے فیصلے تحت نیشنل ڈیزازٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے کام کی نگرانی اور عملدآمد کا قوعہ و ضابط تیار ی جاری ہے مصدق ذرائع کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے حکمنامہ کے بعد کراچی میں مراحلہ وار کنٹرول اور مانٹرنگ کا اپنا نظام واضح کرنے کی توقع ہے جن میںنالوں کی صفائی، تجاوزات کا خاتمہ، تین نالوں کے اطراف سڑک اور دیگر تعمیراتی منصوبہ کی تکمیل،متاثرین کی آبادکاری منصوبہ(لوکل ڈسپوزبل پیپلزپروجیکٹ)اور اس کا پلان،کراچی میں موجود 42برساتی نالوں اور سیوریج کا نظام اور اس کا پلان کی تیاری جاری ہے جبکہ کچرا ٹھانے،ٹھکانے لگانے، شہر میں صفائی کی مہم اور ماڈل یونین کونسل سمیت دیگر پلان بھی تشکیل دیا جارہا ہے کے۔ فور پروجیکٹ واپڈ اکے متنقل ہونے میں تمام رکاوٹیںکو دور کر کے دوبارہ تعمیراتی کام جلد شروع کرنے کی مشاورات بھی کی گئی ہے ۔