میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

ویب ڈیسک
هفته, ۳ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوا جس میں علمائے کرام، عمائدین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ادھرقاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے مولانا سمیع الحق کے بھائی محمود الحق نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق نے کبھی باپ کی کمی محسوس نہیں ہونے دی، ہماری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ۔اکوڑہ خٹک میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق بیماری سے صحت مند ہونے پر بہت خوش تھے ، جمعہ کے دن شہادت اللہ کی طرف سے ان کے لیے انعام ہے ۔انہو ں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق ڈائری بھی لکھتے تھے ، ذاتی دشمنی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ہم سب بھائیوں کی کسی سے دشمنی نہیں ، یہ افواہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیوار احمد شاہ ان کی خدمت کرتے تھے ، سنا ہے کہ ڈرائیور کہہ رہا ہے کہ وہ دودھ لینے گیا تھا جب واپس آیا تو مولانا سمیع الحق کو خون میں لت پت دیکھا۔انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق قرآن پاک کا ترجمہ کررہے تھے ،27پاروں کا ترجمہ کر چکے تھے ۔اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کے بھتیجے مولانا لقمان الحق نے کہا کہ واقعے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں