میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسحاق ڈار سے رنجش کی افواہ اڑانے والے ناکام ہوںگے‘ مریم نواز

اسحاق ڈار سے رنجش کی افواہ اڑانے والے ناکام ہوںگے‘ مریم نواز

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور( بیورورپورٹ )مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے واپس آنا ہی تھا، اگر کچھ لوگوں کو ان کی واپسی سے مایوسی ہوئی ہے تو میں کیا کہہ سکتی ہوں،اقتدار سے باہر رکھنا کسی انسان کے بس میں نہیں،اقتدار کے فیصلے خدااور اس کے بعد پاکستان کی عوام کے فیصلے ہیں، اسحاق ڈار کی رنجش کی بات میں کوئی حقیقت نہیں اور ایسی توقعات رکھنے والوں کو ناکامی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 120کے دورہ کے موقع پر رکن پنجاب اسمبلی میاں ماجد ظہور کے دفتر میں یونین کونسل 57کے بلدیاتی نمائندوں، لیگی عہدیداروں اور متحرک کارکنوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران جو وعدے کیے تھے انہیں ہر صورت پورا کیا جائے گا، کارکن اور عوام مسلم لیگ (ن) کی طاقت ہیں اور ان کی رائے کو اہمیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گی، جہاں کوئی کمی کوتاہیاں ہیں انہیں بھی دور کیا جائے گا اور آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں