میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صمود فلوٹیلا پر حملہ قابل مذمت ،گرفتار افراد کو رہا کیا جائے،وزیراعظم

صمود فلوٹیلا پر حملہ قابل مذمت ،گرفتار افراد کو رہا کیا جائے،وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ اکتوبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

غزہ فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی شرکت پاکستانی عوام کی امنگوں اور جذبے کی نمائندگی ہے،شہبازشریف
بے لوث کارکنوں کا واحد جرم یہ تھا کہ وہ بے کس اور مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد لے کر جارہے تھے،بیان

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے صمود فلوٹیلا پرحملے کی مذمت کرتے ہیں، حراست میں لئے گئے گرفتار انسانی ہمدرد کارکنوں کو رہاکیا جائے۔وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ صمود فلوٹیلا پربزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے، صمود فلوٹیلا پر 44 ممالک کے450سے زائد انسانی ہمدرد کارکن سوار تھے جنہیں اسرائیلی فوج نے غیرقانونی طورپر حراست میں لے لیا ہے ،ان بے لوث کارکنوں کا واحد جرم یہ تھا کہ وہ بے کس اور مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد لے کر جارہے تھے ، اسرائیلی فوج کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی سلامتی کیلئے دعاگو ہیں، ہم ان تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔اسرائیلی جارحیت کو فوری طورپرروکنااور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بناناہی وقت سب سے بڑا تقاضا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں