میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مئیر کراچی کا ایکشن، سندھ کونسل یونفائیڈ گریڈ افسران کی تعیناتی مسترد

مئیر کراچی کا ایکشن، سندھ کونسل یونفائیڈ گریڈ افسران کی تعیناتی مسترد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) بلدیہ عظمیٰ کراچی سے تین ‘ ایس سی یو جی ‘ افسران کو واپس لوکل گورنمنٹ بورڈ سندھ ‘ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری مئیر کراچی نے اپنی رٹ کی بحالی کیلے فرنٹ فٹ پر کھیل شروع کردیا بلدیہ کے افسران کی جانب سے دبنگ فیصلے کو خوش آیند قرار دیا جارہا ہے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اہل تجربہ کار اور میرٹ پر پورا اترنے والے افسران کی کوئی کمی نہیں ادھر گزشتہ روز مئیر سیکرٹریٹ سے یکمشت تین نوٹیفکیشن جاری کئے گئے جس میں ‘ ایس سی یو جی ‘ افسران کی تین وکٹیں مئیر کراچی نے ایک ہی گوگلی سے اڑا دیں جسکے بعد نئے آنے اور بلدیہ کی راہ تکنے والے ایس سی یو جی افسران کے ارمانوں پر اوس پڑھ گئی اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بزریعہ لیٹر نمبر Dir (Hrm)/kmc /2024/2427 جاری کیا گیا جس میں ‘ محمد فہیم گریڈ 19 ایس سی یو جی آفیسر کو جو کہ تعیناتی کے انتظار میں تھے انھیں فوری طور پر واپس سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری ہوئے جبکہ اسی طرح ایک دوسرے آڈر کے تحت جاری کردہ نوٹیفکیشن جسکا نمبر Dir/( Hrm ) /kmc /2024/2434 میں زاھد حسن خواجہ گریڈ 19 ایس سی یو جی افسر کو فوری طور پر لوکل گورنمنٹ بورڈ سندھ واپسی کے احکامات جاری ہوئے جبکہ ایک تیسرے آڈر کے تحت قانونی تقاضوں کو بروئے کار لاتے ہوئے امیر الحق پرائیویٹ سکریٹری کراچی انسٹیٹیوٹ آف ھارٹ ڈیزیز گریڈ 18 کے ملازم کو 19 پر تفویض کرتے ہوئے انھیں تمام تر اختیارات سونپ دئے گئے مئیر کراچی کے اس دبنگ ایکشن کو نا صرف ‘ کے ایم سی ‘ میں بلکہ باہر بھی سراہا گیا اس فیصلے کو اپوزیشن نے بھی حوصلہ افزاء قرار دیا اور کہا کہ آئندہ بھی وہ ایسے اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے نا صرف اپنی رٹ کو قائم رکھیں گے بلکہ ملازمین کیلے بھی ڈٹے رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں