بدعنوان عارف بلڈر، ادارہ ترقیات کا چار اسکیموں پر حتمی نوٹس جاری
شیئر کریں
بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن نے کا گھیراؤ تنگ، ادارہ ترقیات نے چار اسکیموں کو فائنل نوٹس جاری کردیا، این او سیز منسوخ کرنے کا عندیہ، کوہسار ہیون سٹی، الرحمٰن گارڈن، نقاش ولاز و دیگر پر کروڑوں روپے کے واجبات، این او سیز کی معیاد بھی ختم ہو چکی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں، غیرقانونی تعمیرات سمیت الاٹیز کے اربوں روپے ڈکارنے والے بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کا گھیراؤ تنگ کردیا گیا ہے، ادارہ ترقیات حیدرآباد کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے عارف بلڈر کی چار اسکیموں کوہسار ہیون سٹی، الرحمان گارڈن، نقاش ولاز و دیگر کو فائنل نوٹس جاری کرتے ہوئے این او سیز منسوخی کا عندیہ دے دیا ہے، ذرائع کے مطابق اسکیموں کے دستاویزات کی تصدیق، ترقیاتی کام نہ ہونے سمیت این او سیز کی معیاد ختم ہونے سمیت دیگر معاملات شامل ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق عارف بلڈر کی اکثر اسکیموں پر ادارہ ترقیات حیدرآباد کے ای ڈی سی کی مد میں کروڑوں روپے کے واجبات ہیں جو عارف میمن دینے سے گریزاں ہے جبکہ اکثر اسکیموں کے ای ڈی سی واجبات جعلسازی کے ذریعے ایڈجسٹ کروا دیے گئے ہیں، الرحمان سٹی کی طرف ای ڈی سی کی مد میں ایک کروڑ 22 لاکھ جبکہ کوہسار ہیون کی طرف 17 لاکھ 97 ہزار کے واجبات ہیں، عارف بلڈر کی بائے پاس(حیدرآباد کراچی روڈ) پر 600 سئو زائد ایکڑ پر مشتمل اسکیم اور اس اسکیم کو ٹکڑوں میں مختلف بلڈرز کو بیچنے یا پارٹنرشپ کرکے نئے ناموں سے لانچ کرکے الاٹیز کے اربوں روپے ہڑپ کرنے پر مشتمل اہم انکشاف آئندہ شامل اشاعت کئے جائیں گے۔