میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران نے سنگین غلطی کی، بھاری قیمت چکانا ہوگی،اسرائیلی وزیراعظم کی کھلی دھمکی

ایران نے سنگین غلطی کی، بھاری قیمت چکانا ہوگی،اسرائیلی وزیراعظم کی کھلی دھمکی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

فلسطینیوں کی نسل کشی اور لبنان پر جنگ مسلط کرنے والا اسرائیل اپنے اوپر حملوں پر سیخ پا ہوگیا۔ ایران پر جوابی حملوں کے لیے غور شروع کردیا گیا۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کو بڑا مالی نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔ امریکا اور برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کردیا۔اسرائیل خطے میں جنگ پھیلانے پر تل گیا۔ ایرانی حملوں کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔اسرائیلی اخبار کیمطابق جوابی حملے میں ایران کو بھاری مالی نقصان پہنچایا جائے گا۔ رپورٹ میں اسرائیلی سیکیورٹی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ جوابی حملوں میں ایران میں تیل۔ یا جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتاہے۔ مختلف شخصیات پر ٹارگٹڈ حملے یا ایرانی فضائی دفاعی نظام کو تباہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ جوابی کارروائی پر غور کیلیے اسرائیلی وزیراعظم نے اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کے سربراہوں کیساتھ میٹگ کی۔ ملاقات میں شن بیت۔موساد اور اسرائیلی فوج کے سربراہوں اور وزیردفاع نے شرکت کی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں