میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہرنائی میں آپریشن ، کالعدم بی ایل اے کے 6 دہشتگرد ہلاک

ہرنائی میں آپریشن ، کالعدم بی ایل اے کے 6 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق 12ستمبر کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر کامیابی سے مشترکہ آپریشن کیا گیا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں