کراچی میں سانس کے امراض میں 60 فیصد اضافہ
ویب ڈیسک
منگل, ۳ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
شہر کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح میں آنے والے سانس کے مریضوں کے لئے گیس سلنڈر بھی موجود نہیں امراض سینہ کے ماہر ڈاکٹر سیف اللہ چاچڑ کے مطابق یومیہ چارسو مریض او پی ڈی میں آرہے ہیں۔۔ جبکہ وارڈز بھی بھرے ہوئے ہیں۔۔ ماضی میں سانس کے پندرہ مریض داخل ہوتے تھے ۔ لیکن اب یومیہ اسپتال میں پچیس سانس کے مریض داخل ہورہے ہیں۔گرد آلود ہواؤں سے کمزور پھپھڑوں کے سبب دمے کے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ سیکڑوں مریض سانس لینے میں دشواری کی شکایات لے کر اسپتال آتے ہیں۔۔ جناح اسپتال آنے والے مریضوں کو شکایت ہے کہ اسپتال میں نہ دوائیں دی جارہی ہیں اور نہ ہی آکسیجن سلنڈر موجود ہے طبی ماہرین کی ہدایت ہے کہ اس بدلتے موسم میں شہری سفر اور تعمیراتی کام کے دوران ماسک کا استعمال لازمی کریں تاکہ سانس کے مسائل سے بچ سکیں۔