افغان طالبان کی فتح نے عسکریت پسندوں کو حوصلہ دیا ، امریکی تھنک ٹینک
شیئر کریں
امریکی تھنک ٹھینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے اقتدار پر قبضہ کرنے اور اپنے جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کی کسی بھی جہادی کوشش کو پسپا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بروکنگز کی رپورٹ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کا اذیت ناک مسئلہ میں کہا گیا کہ افغانستان میں طالبان کی فتح نے پاکستان میں عسکریت پسندوں کو حوصلہ دیا ہے جس سے ملک میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے دوبارہ شروع ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ اس خوف میں اب یہ امکان شامل ہے کہ پاکستان میں جہادی اسلام آباد میں اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔اس میں کہا گیا کہ کوشش کرنا یقینا کامیاب ہونے جیسا نہیں ہے، اگر تاریخ ایک قابل اعتبار ہے تو پاکستان کی پیشہ ورانہ فوج یقینی طور پر جواب دے گی اور وقت آنے پر شاید کامیاب ہو جائے گی۔لیکن رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ ایک ناکام کوشش بھی دوبارہ شروع ہوسکتی ہے، حکومت اور انتہا پسند گروہوں کے درمیان مقامی جنگ کے نئے دور کا آگاز ہوسکتا ہے۔بروکنگز کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ دوبارہ پیدا ہونے والی شورش پاکستان کو ایک مرتبہ پھر سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دے گی۔