میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف اور زرداری نے ملکی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا، فواد چودھری

نوازشریف اور زرداری نے ملکی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا، فواد چودھری

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے ملکی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں موجود بڑے لیڈر خدا کا خوف کریں، بلاول اور مریم کو خطے کی پیچیدگیوں کے بارے میں علم نہیں ہے، کیا ہم پاکستان کی قیادت ان بچوں کے حوالے کردیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ افغان جنگ کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا، پوری دنیا وزیراعظم عمران خان کی بات سنتی ہے، عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کاکوئی فوجی حل نہیں، وزیراعظم کے قد وقامت کو کوئی لیڈر نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں ایک پر امن تبدیلی آئی، افغانستان میں بھارت کی ریشہ دانیاں ختم ہوئی ہیں، مہاجرین کو روکنے میں پاکستان کامیاب ہوا، اگر یہ مہاجرین آتے تو پاکستان کیلئے مشکلات پیدا ہوتی، افغانستان کے معاملے پر پاکستان کا مثبت کردار سب کے سامنے ہے، افغانستان میں فوجیوں کی واپسی ہوئی ایک خطرہ خون کا نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایک ایجنڈے پر آگے بڑھ رہاہے بلوچستان میں تین ہزار لوگ قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں، پاکستان کے آئین کو تسلیم کرنے والوں سے بات چیت ہوگی وفادرای کا عہد کرنے والوں سے بات ہوگی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے ملکی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا، بلاول اور مریم کو خطے کی پیچیدگیوں کے بارے میں علم نہیں ہے، کیا ہم پاکستان کی قیادت ان بچوں کے حوالے کردیں، ایسی لیڈر شپ سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں موجود بڑے لیڈر خدا کا خوف کریں، ن لیگ کہتی ہے جمہوریت کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور ان کی اپنی پارٹی کے اندر امریت ہے، لڑائیوں کو ختم کرے معیشت کی بہتری کی طرف جانا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں