میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو وزیراعلی بننے کیلئے متحرک

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو وزیراعلی بننے کیلئے متحرک

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو صوبے کا وزیراعلی بننے کیلئے متحرک ہوگئے۔ نجی چینل کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنما عبدالقدوس بزنجو اب وزیراعلیٰ بلوچستان بننے کے خواہشمند ہیں اور اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ عبدالقدوس بزنجو کے قریبی ساتھی اور صوبائی وزیر نے جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع کی کراچی میں واقع رہائش گاہ میںاہم ملاقات کی ہے، اور جے یو آئی سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو ہٹانے کے لئے مدد بھی طلب کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر نے مولانا عبدالواسع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال کو وزارت اعلی سے ہٹاکر عبدالقدوس بزنجو کو وزیر اعلی بنوانے میں تعاون چاہیئے۔ تاہم مولانا عبدالواسع نے جواب دیا کہ ہماری جماعت کسی کے مفاد میں استعمال نہیں ہوگی، اگر عبدالقدوس بزنجو اور ناراض لوگ جام کمال کو ہٹانے کیلئے سنجیدہ ہیں تو پہلے وزارتوں سے استعفی دیں، استعفے دے کر ناراض لوگ خود جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائے، ناراض گروپ عدم اعتماد کی تحریک لیکر ائے اپوزیشن ساتھ دیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں