میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس آئی یو انسپکٹر بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار

ایس آئی یو انسپکٹر بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۳ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے انسپکٹر کو بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق کراچی پولیس چیف نے ملزم انسپکٹر کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف اس کی تحقیقات کریں گے۔اعلامیے کے مطابق ملزم انسپکٹر کے لیے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی میں ایس ایس پی اے وی سی سی اور ایس ایس پی سینٹرل شامل ہوں گے۔ایس آئی یو انسپکٹر فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل ایریا تھانے میں تعینات تھا، جسے دو روز قبل شہری کو اغوا اور بھتہ لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔انسپکٹر پر الزام لگانے والے شہری کو بھی ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں