میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضلع وسطی 48مقامات پر مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون نافذ

ضلع وسطی 48مقامات پر مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون نافذ

ویب ڈیسک
هفته, ۳ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث ضلع وسطی کے 48مقامات پر 2ہفتوں کیلئے مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا اور ان مقامات پر ماسک کے استعمال کی پابندی لازمی قرار دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ضلع وسطی کے 48 مقامات پر 2 ہفتوں کیلئے مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ، جن میں نارتھ کراچی کے 4 اور نارتھ ناظم آباد کے 21مقامات شامل ہیں۔لیاقت آباد کے 9 اور گلبرگ کے 12 مقامات پر بھی عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون کے مقامات پر ماسک کے استعمال کی پابندی لازمی قرار دی ہے۔مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون کے مقامات پر کاروبار بند رکھنے ، میڈیکل اسٹوراورضروری اشیاکی دکانیں مخصوص ٹائمنگ میں کھولنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون کے مقامات پر ٹرانسپورٹ سروس بندش کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں جبکہ ان مقامات پر گھر کا ایک فرد کو ضروری اشیاء کی خریداری کیلئے نکلنے کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب کراچی میں کوروناسے متاثرمزیدعلاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون لگانیکی تجویز دی گئی ہے،ضلع وسطی اورشرقی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرزکوفہرست بھیج دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں