ایم ڈی سوئی نادرن کی تقرری تاحال التوا کا شکار
شیئر کریں
سوئی نادرن گیس کمپنی کے بورڈ نے ایم ڈی کے ناموں کی حتمی منظوری کیحوالے سے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ مرتب کر لی ہے تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو کسی بھی امیدوار کے خلاف کوئی بھی منفی پہلو اورثبوت نہیں ملا۔ رپورٹ پٹرولیم ڈویژن کے ذریعے پی ایم آفس کو ارسال کر دی جائے گی، ذرائع کے مطابق ایم ڈی سوئی نادرن کی تقرری تقریباً سو ا سال سے التوا کا شکار ہیا ور تقرری کی سمری وزیر اعظم سیکرٹریٹ اور سوئی نادرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کیمابین رولنگ سٹون بنی ہے۔گزشتہ سوئی نادرن بورڈ دو بار عامر طفیل ،سہیل گلزار اور اے جے ہمدانی کے نام دو بار وزیر اعظم کوپینل کی شکل میں ارسال کرچکا ہے مگر وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بیٹھے کچھ بابووں نے اسے متنازعہ بنا دیا ہے اور تینوں امیدواروں کے خلاف اعتراض لگا کر واپس بھجوائے جس پر گزشتہ بورڈ نے ایک تینی رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی جس میں چوہدری ایوب ، منظوراحمد اور احمدعقیل شامل تھے ، پہلے دو ممبر حکومتی اور تیسرے ممبر منتخب تھے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے متعدد بار وزیراعظم سیکرٹریٹ سے ان کے اعتراضات کے حوالے سے مواد طلب کیا لیکن ایک حساس اداریکی رپورٹ کے علاوہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو کچھ بھی فراہم نہیںکیا گیا۔ نئے بورڈ کی تشکیل کے بعد بھی یہی تینوں ممبران بورڈ میں دوبارہ آئے آج یہ کمیٹی اپنی رپورٹ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے رکھے گی ، واضح رہے کہ گزشتہ بورڈ نے ایک تجویز یہ بھی دی تھی کہ وزیراعظم چاہیں تو یہ پوزیشن دوبارہ مشہتر کرسکتے ہیں جبکہ بورڈ کی سفارشات یہی رہیں گی۔ عامر طفیل اس وقت قائم مقام ایم ڈی ہیں ان کا تعلق مالیاتی شعبہ سے ہے جبکہ سہیل گلزار ڈی ایم ڈی آپریشن ہیں ان کا تعلق انجننیرنگ سے ہے اور سوئی نادرن گیس کمپنی بنیادی طور پر انجنئیرنگ کمپنی ہے اور علی جاوید ہمدانی کا تعلق نجی مالیاتی شعبہ سے ہے او ر اس وقت چھوٹی حکومتی کمپنی کے پاور سیکٹر میں سی ای او ہیں اور ان کی تعیناتی موجودہ حکومت نے کی تھی۔