میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رکن اسمبلی پی ٹی آئی سبین گل کو پروٹوکول نہ دینے پر ڈی ایم ایس چلڈرن معطل

رکن اسمبلی پی ٹی آئی سبین گل کو پروٹوکول نہ دینے پر ڈی ایم ایس چلڈرن معطل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پنجاب میں وی آئی پی کلچر ختم نہ کیاجاسکا۔ ایم پی اے سبین گل کو پروٹوکول نہ دینے پر ڈی ایم ایس چلڈرن اسپتال ڈاکٹر شاہد حسن کو معطل کردیا گیا۔پنجاب میں وی آئی پی کلچر ختم نہ کیا جا سکا۔ ملتان میں ایم پی اے سبین گل کو پروٹوکول نہ دینے پر ڈی ایم ایس چلڈرن اسپتال ڈاکٹر شاہد حسن معطل کر دیے گئے ۔ ڈاکٹر شاہد حسن کا کہنا ہے کہ ایم پی اے کی بچی کو پورا پروٹوکول دے کر اس کا چیک اپ کرایا گیا لیکن وہ پھر بھی مطمئن نہ ہوئیں۔ سبین گل خواتین کی مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کی ایم پی اے منتخب ہوئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں