میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مجرموں کی حفاظت کیلئے اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے، عمران خان

مجرموں کی حفاظت کیلئے اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۳ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں 20 سال تک ملک سے باہر کماتا رہا اور سارا پیسا پاکستان لے کر آیا جبکہ نوازشریف کے بچوں نے اربوں روپے کی جائیدایں لیں اور ان کو چھپایا پھر بھی میرا موازنہ ملک کے سب سے بڑے مجرم کے ساتھ کیا جارہا ہے۔بنی گالا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے 20 سال میں بیرون ملک جو بھی کمائی کی اسے اپنے ملک میں بینکوں کے ذریعے لایا اورعدالت عظمیٰ کے سامنے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا، ساڑھے 6 لاکھ ڈالر کی منی ٹریل تھی جس میں سے ساڑھے 5 لاکھ ڈالرکی منی ٹریل سپریم کورٹ میں دے چکا ہوں، جبکہ شریف خاندان نے 1984 میں 60 لاکھ روپے میں اپارٹمنٹ خریدا تھا اور جب ان سے پوچھا گیا کہ پیسا بیرون ملک کیسے گیا تو نواز شریف کے بچوں کی جائیدادوں کی کوئی بھی بینکنگ ٹرانزیکشنز نہیں دی گئیں ،یہ لوگ دستاویزات پیش کریں گے تو اس میں مریم صفدر ہی بینیفشنری اونرسامنے آئیں گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجرموں کی حفاظت اور کرپشن بچانے کے لیے ملک کے اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے، (ن) لیگ والے اداروں سے ٹکراؤ کی طرف جارہے ہیں، جمہوریت میں ایساقانون بنایا جاتا ہے کہ نااہل شخص پارٹی کاسربراہ نہ بن سکے، لیکن یہاں تو ایک مجرم کو بچانے کے لیے قانون تبدیل کیا جارہا ہے اور کہتے ہیں جمہوریت کو بچا رہے ہیں، ہم انتخابی اصلاحات بل کو منظور نہیں ہونے دیں گے اور عدالت اور عوام میں جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں