میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانیہ کی ملکہ کمیلا کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف

برطانیہ کی ملکہ کمیلا کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

کمیلا نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوتا اتار کر دے مارا، رپورٹ
برطانیہ کی ملکہ کمیلا کو نوجوانی میں ایک ٹرین کے سفر کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔یہ انکشاف معروف صحافی ویلنٹائن لو کی آنے والی کتاب پاور اینڈ دی پیلس: دی اِن سائیڈ اسٹوری آف دی مونارکی اینڈ 10 ڈائوننگ اسٹریٹ میں کیا گیا ہے ۔ یہ کتاب 11 ستمبر 2025 کو شائع ہوگی۔کتاب میں دعوی کیا گیا کہ کمیلا جو اس وقت 16 یا 17 برس کی تھیں، پیڈنگٹن جانے والی ٹرین میں سفر کر رہی تھیں جب ایک شخص نے انہیں ہراساں کرنا شروع کیا، کمیلا نے اپنی والدہ کی نصیحت یاد رکھی اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوتا اتار کر اس شخص کو دے مارا، اسٹیشن پہنچتے ہی انہوں نے اہلکار کو شکایت درج کروائی اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔کتاب میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ ماضی میں اس وقت منظر عام پر آیا جب کمیلا ڈچس آف کارن وال تھیں۔ انہوں نے لندن کے سابق میئر بورس جانسن کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنی ذاتی کہانی بیان کی۔ یہ ملاقات جانسن کے لندن میں ریپ کرائسس سینٹرز کے قیام پر دورے کے دوران ہوئی تھی، کمیلا نے بعد ازاں ایسے مراکز کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ملکہ کمیلا نے ہمیشہ خواتین پر تشدد اور جنسی زیادتی کے متاثرین کے حق میں آواز بلند کی ہے ، وہ گھریلو تشدد اور زیادتی کے شکار افراد کے لیے کئی منصوبوں کی سرپرستی کر رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں