رہائشی منصوبہ ، فلک ناز ٹوئن ٹاورمیں الاٹیز سے دھوکہ
ویب ڈیسک
منگل, ۳ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسکیم 33 میں قائم فلک ناز ٹوئن ٹاور کی تعمیرات میں جعلسازی کا بھانڈاپھوٹ گیا ، جسے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نے اپنی کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل قریشی اور بلڈنگ انسپکٹر الطاف سومرو نے پیدا گیری کی دھوم مچار کھی ہے ، واضح رہے کہ رہائشی منصوبے کی تیاری میں خطرناک اطلاعات سامنے آئی ہیں ، جس میں تعمیراتی قوانین کو مسخ کرتے ہوئے انتہائی ناقص تعمیراتی میٹریل استعمال کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق فائر فاٹنگ سسٹم اور ہنگامی اخراج کی سنگین خلاف ورزی کے ساتھ تعمیرات میں غیر معیاری اشیاء استعمال کی گئی ہیں جبکہ تعمیراتی امور مکمل ہوچکے ہیں ، متاثرین کا کہنا ہے کہ الاٹیز کو قبضہ دینے کا وقت ہے لیکن تاحال انہیں قبضہ فرہم نہیں کیا جارہا ہے ۔