میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سول اسپتال،19 لاکھ 57 ہزار کے انجکشن چوری، جعلی ریکارڈ مرتب

سول اسپتال،19 لاکھ 57 ہزار کے انجکشن چوری، جعلی ریکارڈ مرتب

ویب ڈیسک
منگل, ۳ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی میں جعلی ریکارڈ بنا کر 19 لاکھ 57 ہزار روپے کے انجیکشنز چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، اینٹی بایوٹک میروپینم1gm انجیکشن نمونیا، پیٹ کے انفیکشن سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں پر استعمال نہیں کیے گئے،ریکارڈ کی چھان بین کے دوران کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس سے اندارج غائب پایا گیا جس سے انجیکشن چوری ہونے کی تصدیق ہوئی۔روزنامہ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق کراچی کے سب سے بڑے اسپتال ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال میں گزشتہ مالی سال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کے ریکارڈ کی تحقیقات کے دوران لاکھوں روپے کے انجیکشن چوری ہونے کا معاملہ سامنے آیاگیا، جب وارڈ کے مینوئل کنزمپشن اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس کو بھی چیک کیا گیا تو اس کا اندراج غائب پایا گیا، جس سے تصدیق ہوئی کہ جاری کردہ انجیکشن چوری کئے گئے ہیں، جبکہ ڈاکٹروں کے نسخے کی عدم موجودگی، مریضوں کا ٹیگ نمبر، فارماسسٹ کے رکارڈ سے خود تشخیصی ورک شیٹ بھی تصدیق کرتی ہے کہ انجیکشن چوری ہوگئے ہیں، لاکھوں روپے کے انجیکشن وارڈز میں داخل مریضوں پر استعمال کرنے کے بجائے جعلی انڈینٹ پر چوری کیے گئے، چھان بین پر مامور ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں معاملے کو رپورٹ کیا گیا، جس پر انتظامیہ نے جواب دیا کہ انڈینٹ متعلقہ وارڈ سے اسٹور سیکشن میں ادویات کے اجرائ￿ کے لیے جمع کرائے گئے تھے، انتظامیہ کا جواب قابل اعتبار نہیں تھا، کیونکہ جواب کے ساتھ کوئی متعلقہ دستاویزی ثبوت پیش نہیں کیا گیا،محکمہ صحت سندھ کو سفارش کی جا رہی ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے اور چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں