میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی سیلاب کے دوران انتظامی نااہلی پر افسران کیخلاف کارروائیاں شروع

محکمہ آبپاشی سیلاب کے دوران انتظامی نااہلی پر افسران کیخلاف کارروائیاں شروع

ویب ڈیسک
هفته, ۳ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

گریڈ 19 کے 3 افسران سمیت 5افسران کو معطل کردیا ہے، مزید افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا بھی امکان
دادو میں تعینات گریڈ 19 کے افسر محمد عالم راہپوٹو کو غیر سنجیدگی، غیر حاضری ، غیر پیشہ وارانہ رویے پر معطل کیا گیا،رپورٹ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ آبپاشی سندھ سیلاب کے دوران انتظامی طور پر ناکام افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی، دادو، خیرپور میں انتظامی نااہلی پر گریڈ 19 کے 3 افسران سمیت 5افسران کو معطل کردیا ہے، مزید افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا بھی امکان ہے۔ محکمہ آبپاشی سندھ نے دادو میں تعینات گریڈ 19 کے افسر محمد عالم راہپوٹو کو غیر سنجیدگی، غیر حاضری ، غیر پیشہ وارانہ رویے پر معطل کیا ہے، محمد عالم راہپوٹو کو ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خیرپور میں تعینات اسکارپ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر گریڈ 19 کے افسر سپرنٹنڈنٹ انجنیئر امجد علی ابڑو کو لاپرواہی، ذمیداری میں دلچسپی نہ لینے اور پمپنگ اسٹیشنز کو فعال نہ کرنے پر معطل کیا گیا ہے، جبکہ خیرپور کے مختلف کینالوں میں 6 شگاف لگنے کے حقائق معلوم نہ کرنے اور کوئی بھی مزاحمت نہ ہونے پر گریڈ 19 کے افسر سپرنٹنڈنٹ انجنیئر زاہد حسین قریشی کو بھی معطل کرکے ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خیرپور کی تحصیل رانی پور میں ٹیوب ویل ڈویزن میں تعینات گریڈ 18 کے ایگزیکٹو انجنیئرآفتاب علی ٹانوری کو بھی معطل کیا گیا ہے، روہڑی کینال خیرپورسب ڈویزن کے گریڈ 17 کے افسر ایگزیکٹو انجنیئرسلیم رضا مغل کو بھی معطل کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، گذشتہ ہفتے لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ میں تعینات گریڈ 17کے افسران عبدالخالق عباسی اور سکندر علی کو بھی سیلاب کے دوران فرائض سرانجام دینے میں لاپرواہی پر معطل کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں