میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بارش نے انتظامی دعووں کی قلعی کھول دی

کراچی میں بارش نے انتظامی دعووں کی قلعی کھول دی

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہر قائد میں ہونے والی مون سون بارش نے انتظامی اقدامات اور دعوئوں کی قلعی کھول دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کوبھی کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی، اعداد و شمار کے مطابق شہر میں جمعرات کوسب سے زیادہ بارش سرجانی میں 18 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اورنگی ٹائون میں 10.6 ملی میٹر اور پی اے ایف بیس مسرور میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاقہ ازیں ناظم آباد میں 5.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد مقامی انتظامیہ نے بارش کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہنگامی اقدامات کیے تھے، جس کی چند گھنٹوں کی بارش نے قلعی کھول دی۔انتظامیہ کی جانب سے نالوں کی صفائی کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے کیونکہ شادمان ٹائون کا نالہ تھوڑی سی بارش برداشت نہ کرسکا اور ابل پڑا جس کا پانی اطراف کی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔نالے میں طغیانی کے باعث شادمان کے علاقے 14 نمبر، سخی حسن قبرستان کے اطراف سیوریج کا پانی بھر گیا، سڑک پر غلاظت اور گندگی کے ڈھیر اور نالے کے پانی کی وجہ سے روانی کی روانی بری طرح سے متاثر ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں