میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کیلئے کمیٹیوں کا اعلان

الیکشن کمیشن سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کیلئے کمیٹیوں کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کیلئے کمیٹیوں کا اعلان کر دیا ، نئی حلقہ بندیوں کے بعد سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں رواں سال بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے میں حلقہ بندیوں کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے بلدیاتی حلقہ بندیوں کیلئے کمیٹیوں کا اعلان کر دیاہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کی کمیٹی 3رکنی ہو گی جبکہ کنوینرضلعی الیکشن کمشنر ہوگا، ڈپٹی کمشنر،ضلعی ایجوکیشن آفیسریاتعلقہ ایجوکیشن 2ممبر ہوں گے۔کمیٹی پہلے مرحلے میں حلقہ بندیاں کریگی، سندھ میں یوسیز، یونین کمیٹیز،وارڈز کی ازسرنوحلقہ بندیاں کی جائیں گی، نئی حلقہ بندیوں کے بعد سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق 9سے22ستمبر تک سندھ بھرمیں بلدیاتی حلقہ بندیوں کومکمل کیاجائے گا ، 23 ستمبر کو سندھ میں ابتدائی حلقہ بندیاں آویزاں کی جائیں گی اور حلقہ بندیوں کے بعد بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کااعلان ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں