میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ویزہ توسیع کی درخواست مسترد سنتھیا رچی کو15روز میںپاکستان چھوڑنے کا حکم

ویزہ توسیع کی درخواست مسترد سنتھیا رچی کو15روز میںپاکستان چھوڑنے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزارت داخلہ نے سنتھیا ڈی رچی کی ویزہ میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔ سنتھیا کو 15 روز میں پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کئے ہیں، امریکی خاتون نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی, سابق وزیر داخلہ اور شہاب الدین پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے تھے۔ بدھ کو وفاقی وزارت داخلہ نے امریکی خاتون سنتھیارچی کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،سنتھیا ڈی رچی کو 15 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا، ویزہ ختم ہونے کے بعد توسیع کی درخواست مسترد کردی۔امریکی شہری سنتھیا رچی کے ویزے کی مدت 31 اگست کو ختم ہوچکی ہے اور انہوں نے ویزے کی توسیع کے لیے درخواست دی تھی۔ امریکی شہری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور مخدوم شہاب الدین پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے تھے جسے وہ پولیس اور عدالت کے سامنے ثابت کرنے میں ناکام رہی ہیں۔پی پی رہنما رحمان ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس سلسلے میں ایک درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو سنتھیا رچی کے ویزہ میں توسیع کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا کہا تھا،سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے سنتھیا رچی پر ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں