میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کا مرید عباس کیس کے ملزم کیخلاف تحقیقات کا حکم

نیب کا مرید عباس کیس کے ملزم کیخلاف تحقیقات کا حکم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)جسٹس (ر)جاوید اقبال نے ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عاطف زمان کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔نیب اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جسٹس (ر)جاوید اقبال نے مبینہ قاتل عاطف زمان، کے الیکٹرک اور حکومتی معاہدے پر عمل درآمد اور مزار قائد کے اطراف چائنا کٹنگ اور غیر قانونی تعمیرات کی تحقیقات کا حکم دیا ۔جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کراچی نیب سے تینوں کیسز کی اب تک کی تحقیقاتی رپورٹس 7دن میں طلب کرلیں۔نیب اعلامیے کے مطابق ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عاطف زمان کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ٹائروں کے جعلی کاروبار کے نام پر اربوں روپے لوٹنے کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب نے تحقیقات کا حکم دیا۔اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب کو کراچی پولیس کی جانب سے تحقیقات کی درخواست ملی تھی، جس پر انہوں نے نیب کراچی سے اب تک کی تحقیقاتی رپورٹ 7 دن میں طلب کرلی ہے۔چیئرمین نیب نے کے۔الیکٹرک اور حکومتی معاہدے پر عمل درآمد نہ کیے جانے کی بھی تحقیقات کا حکم دیا۔ترجمان نیب کے مطابق معاہدے کے تحت کے۔الیکٹرک نے بجلی کے نظام کو بہتر کرنے کیلیے سرمایہ کاری کرنا تھی۔حکومت اور کے۔الیکٹرک کے معاہدے کی مکمل پاسداری نہ کیے جانے پر نیب کراچی کو انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ترجمان نیب کے مطابق نیب کراچی کو کے۔الیکٹرک سے سرمایہ کاری کی تفصیلات لینے کی ہدایت کی گئی اور اب تک کی تحقیقاتی رپورٹ 7 روز میں مانگ لی ہے۔ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب نے کے۔الیکٹرک کے خلاف تحقیقات 3 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔چیئرمین نیب نے مزار قائد کے اطراف چائنا کٹنگ اور غیر قانونی تعمیرات اور اس حوالے سے مزار کی انتظامیہ سے تحقیقات کا بھی حکم دیا۔ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب نے مزار قائد کے گرد چائنا کٹنگ اور تعمیرات سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ بھی 7 دن میں طلب کرلی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں