میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد میں جمعہ سے بارش کے نئے طاقتور سلسلے کی پیشنگوئی

شہر قائد میں جمعہ سے بارش کے نئے طاقتور سلسلے کی پیشنگوئی

ویب ڈیسک
منگل, ۳ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے جمعہ سے شہر قائد میں بارش کے نئے طاقتور سلسلے کی پیشنگوئی کردی۔اس بار مون سون سیزن 30ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 4 روز میں کراچی میں ایک اور بارش برسانے والا سسٹم آ رہا ہے جو پہلے سے زیادہ طاقتور ہوسکتا ہے ۔ترجمان کے مطابق منگل کے روزکم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد رہا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 9سے 14 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چلتی رہی۔ گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں، لانڈھی، کورنگی، صدر، پی ای سی ایچ ایس، گلستان جوہر، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، شاہ فیصل کالونی اور نارتھ کراچی سمیت کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔کراچی کے کئی علاقوں میں شدید بارش کے باعث شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس کی نکاسی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں