میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ، ڈی ڈی اویس کے ساتھ ضیاء کالا سرگرم

سندھ بلڈنگ ، ڈی ڈی اویس کے ساتھ ضیاء کالا سرگرم

ویب ڈیسک
هفته, ۳ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

سند ھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سسٹم مافیا نے لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں عمارتوں کا جنگل قائم کردیا ، ناقص میٹریل سے تیار کردہ خطرناک عمارتوں کی تعمیر جاری ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر اویس اور سابق انسپکٹر ضیاء کالا کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو محصولات کی مدمیں خطیر نقصان پہنچائے جانے کے ساتھ پیدا گیری عروج پر ہے ، علاقے سے حاصل معلومات کے مطابق جو عمارتیں منہدم کردی گئی تھیں ، انہیں دوبارہ سے تعمیر کرنے کی چھوٹ دے دی گئی ہے ، غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا سے ساز باز کے بعد لیاقت آباد کے پلاٹ نمبر 5/815،8/569،7/523 اور1/502 پر ناجائز تعمیرکی دی گئی ، یہ بھی پتا لگا ہے کہ ضیاء کالا نے بلڈر مافیا سے پیداگیری کرکے کروڑوں روپے کمائے ،جس کی نمائش عید الضحیٰ پر ڈیڑھ کروڑ کا جانور ذبح کرکے کی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں