میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس عمران خان کیخلاف چارج شیٹ ہے ، وزیراعظم

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس عمران خان کیخلاف چارج شیٹ ہے ، وزیراعظم

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوا عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے میں آئین کی خلاف ورزی، جھوٹے حلف نامے جمع کروانے اور غیر ملکی رقم قبول کر نا عمران نیازی کے خلاف چارج شیٹ ہیں۔شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران نیازی ایک سرٹیفائیڈ جھوٹا ہے، قوم کو غیر ملکیوں سے فنڈ لینے والے شخص کی سیاست کے مضمرات پر غور کرنا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں