ملزمان کو شوروم مالک اورپولیس افسر کی جانب سے فرارکرا نے کاانکشاف
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) بلال کاکا قتل کیس، ملزمان کو فرار کرانے میں سہولت کاری، پولیس نے ہوٹل سے ملحقہ کار شوروم مالک کے سی ڈی آر ہاتھ کرلی، ذرائع، مرتضیٰ ، بھائیوں اور ایک پولیس افسر نے ملزمان کو فرار کرایا، ذرائع، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سپر سلاطین ہوٹل پر دوران جھگڑے سعید آباد کی رہائشی نوجوان بلال کاکا قتل کیس میں ملزمان کو فرار کرانے کے معاملے میں مزید انکشاف ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے حاصل کی گئی سی ڈی آر کے مطابق کیس میں نامزد ملزمان اور ہوٹل سے ملحقہ سندھ آٹوز نامی کار شوروم کے مالک مرتضیٰ بہن کی لوکیشنز مختلف جگہوں سے میچ ہوگئی ہیں، ذرائع کے مطابق ایک پولیس افسر نے بھی ملزمان کو فرار کرانے میں کردار ادا کیا، ذرائع کے مطابق مرتضیٰ اور ان کے بھائیوں نے اپنے گاڑی میں ملزمان کو جائے وقوعہ سے اٹھا کر ہسپتال، گھر اورپھر مٹیاری ضلع کے حدود میں پہنچایا جس کے بعد ان کے موبائل فون بند ہوگئے، ذرائع کے مطابق پولیس نے بلال کاکا قتل کیس میں مرتضیٰ بہن سمیت دیگر افراد کو بھی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مرتضیٰ باور ہوٹل مالکان میں کاروباری پارٹنرشپ بھی ہے، واضح رہے کہ بلال کاکا قتل کیس میں ایک نامزد سمیت تین ملزمان گرفتار ہیں جبکہ تین ملزمان جن میں مرکزی ملزم بختیار بھی شامل ہے وہ تاحال فرار ہیں. ۔