میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا موبائل ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کا موبائل ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۳ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت سندھ نے کراچی کے عوام کو کورونا ویکسینیشن کے لیے آسانی فراہم کرنے کے لیے موبائل ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔حکومت سندھ کے ترجمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے موبائل ویکسینیشن سینٹرز کے قیام کا بھی فیصلہ کیا تھا تاکہ کمپنیاں، کاروبار اور آرگنائزیشن وغیرہ میں ایک جگہ بڑی تعداد میں موجود افراد کو کہیں اور آنے کی ضرورت محسوس نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سندھ حکومت نے صنعتی ایسوسی ایشنز سے بات کر کے ان کے مراکز میں ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جبکہ فواٹی میں ہم نے دو ماہ قبل ویکسینیشن سینٹر قائم کیا تھا تاکہ مزدور وغیرہ کو ہسپتال نہ جانا پڑے اور وہ یہیں قریب میں ویکسینیشن کرا سکیں۔حکومت سندھ کے ترجمان نے کہا کہ ویکسینیشن کی معقول مقدار میں موجودگی اور ترسیل میں کسی قسم کے مسائل نہیں ہونے کی بدولت ہم نے لوگوں کی بڑی تعداد کی ویکسینیشن سینٹر میں آمد کو دیکھتے موبائل ویکسینیشن سینٹر کے قیام کا فیصلہ کیا جس سے لوگوں کو مزید آسانی ہو سکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ میں فواٹی کا شکر گزار ہوں کہ ہم ان کے تعاون سے موبائل ویکسینیشن سینٹر قائم کر سکے اور انہوں نے ہمیں مفت ویکسینیشن وین عطیہ کی تاکہ ہم مزدوروں کو ویکسین لگوا سکیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ان لوگوں کی نفی ہوئی ہے جو یہ کہہ رہے تھے کہ ویکسین لگانا ضروری نہیں ہے اور اگر آج سے 10 روز قبل 50 سے 60ہزار لوگوں کی ویکسینیشن ہوتی تھی تو آج ہم نے ایک دن میں دو لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کل سے کراچی کے ایک ضلع میں موبائل ویکسینیشن شروع کر دیں گے اور ہماری کوشش ہے کہ شہر کے تمام اضلاع میں موبائل ویکسینیشن کا عمل شروع کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کے بہترین مفاد میں ڈاکٹرز کی مشاورت کے ساتھ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا، جو لوگ کہتے ہیں کہ معیشت کو بند کردیا تو وہ نوٹیفکیشن کو دیکھ لیں، اعلامیے میں صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے لہٰذا چیزوں کو پڑھے بغیر اس طرح کے اعلانات نامناسب ہیں۔دوسری جانب کراچی کے شہریوں کے لیے ویکسینیشن کے لیے شناختی کارڈ کی شرط کو ختم کردیا گیا ہے اور اب شہری شناختی کارڈ کے بغیر بھی ویکسین لگوانے کے اہل ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں