میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کے فارن ایکسچینج ذخائر 25 ارب ڈالر سے تجاوز

پاکستان کے فارن ایکسچینج ذخائر 25 ارب ڈالر سے تجاوز

ویب ڈیسک
منگل, ۳ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے پاکستان کے فارن ایکسچینج ذخائر 25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں جوایک ریکارڈ ہے، موبائل فون پر ٹیکس 2023ء میں 8 فیصد تک کردیا جائیگا، لوگ ٹیکس گوشوارے جمع کروا کر دہرا ٹیکس واپس لے سکتے ہیں،گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے 27میں سے 26پوائنٹ پورے کر لئے ،مزید ایک پوائنٹ پر عمل کر کے ہم جلد گرے لسٹ سے نکل جائینگے ،چاول کی ایکسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں لگ رہی ہے، پشاور اور اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے 33کروڑ20 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا گیا ہے۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ سپیکر قومی اسمبلی کے کہنے پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے راحت امان اللہ بھٹی کے چھوٹے بھائی اور پولیس کے شہید ہونے والے جوانوں کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کرائی ۔ و قفہ سوالات کے دوران وزارت خزانہ کی طرف قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پاکستان کے فارن ایکسچینج ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں ، 2008ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے آغاز پر فارن ایکسچینج ریزروز 13 ارب ڈالر تھے، 2013ء میں نواز شریف کے دور کے آغاز میں یہ ذخائر 11 ارب ڈالر تھے۔ 2018ء میں ہمارے دور کے آغاز پر 16 ارب ڈالر کے ذخائر تھے اب ہمارے دور میں تین سال میں آج یہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 25 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔علی محمد خان نے بتایا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے 27میں سے 26پوائنٹ پورے کر لئے ،مزید ایک پوائنٹ پر عمل کر کے ہم جلد گرے لسٹ سے نکل جائینگے ۔ شیخ روحیل اصغر کے سوال کے جواب میں علی محمد خان نے بتایا کہ کارکردگی میں موازنہ عوام کو بتانا چاہیے، ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں، تجارتی خسارہ کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ ہمارے دور میں اخراجات کم جبکہ آمدن میں اضافہ ہوا ہے۔ فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں 50 ہزار پاور لومز بند ہوئے جو ہمارے دور میں بحال ہوئے ہیں۔ عبدالقادر پٹیل کے سوال کے جواب میں وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ موبائل ٹیکس 17 فیصد سے کم کرکے 16 فیصد کیا گیا ہے، 2023ء میں اس کو آٹھ فیصد تک لائیں گے، موبائل ٹیکس غریب امیر سے یکساں طور پر لیا جاتا ہے، لوگ اضافی ٹیکس واپسی کیلئے ٹیکس ریٹرنز جمع کروا سکتے ہیں، یہ واپسی ہو سکتی ہے تاہم یہ رجحان کم ہے لوگ ٹیکس واپسی کے لئے گوشوارے جمع نہیں کراتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں