میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے میں اکھاڑ پچھاڑ

ایس بی سی اے میں اکھاڑ پچھاڑ

ویب ڈیسک
منگل, ۳ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، 36 ڈائریکٹرز،ڈپٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز کی تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں،ضلع کورنگی، جنوبی، کیماڑی اور شرقی کے ڈائریکٹر زتبدیل ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سلیم رضانے اپنی تعیناتی کے بعد پہلی بار ادارے میں تبدیلیاں کی ہیں، کراچی کے ضلع جنوبی میں تعینات ڈائریکٹر گریڈ 19 کے افسرانجنیئرمنیر احمد بھنبرو کوضلع کورنگی، کیماڑی میں تعینات ڈائریکٹر انجنیئرعبدالحمید زرداری کوضلع جنوبی، انجینئر محمد ضیا کو کیماڑی، ضلع کورنگی میں تعینات جمیل احمد میمن کو ضلع شرقی میں ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجنیئر اسد علی کو کراچی کے ضلع جنوبی اور مرزا زرغام حیدر کو ضلع سینٹرل میں پوسٹنگ سے نوازہ گیا ہے۔ کراچی کے ضلع (شرقی) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرگریڈ 17 کے انجنیئرسیدچیزل شاہ کو سکھر، انجینئر محمد کاشف سومرو کو ضلع سینٹرل سے لاڑکانہ ، آغا جہانگیر اور محمد علی قریشی کو ضلع سینٹرل،انجینئر صلاح الدین عباسی کا ضلع سینٹرل سے تبادلہ کرکے ضلع جنوبی ، انجنیئر احتشام خان اور انجنیئر ذوالفقار علی راہو کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینٹرل تعینات کیا گیا ہے۔ نیاز احمد لونداور اطہر رفیق کو ضلع جنوبی،طارق حسین مگسی اور شفیع محمد مگسی کو ضلع شرقی میں پوسٹنگ دی گئی ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید کمال احمد ، فرقان یار خان کی بھی ضلع سینٹرل ،انجینئر عبدالحسیب،منصور عالم کی ضلع جنوبی میں تعیناتی کی گئی ہے ۔گریڈ 16 کے ابریز ابڑوکاضلع شرقی سے لاڑکانہ، منصور چانڈیو کا سینٹرل سے جنوبی، محمد جاوید کا کورنگی سے جنوبی، بدر دائود پوٹا کا ضلع جنوبی، انجنیئر ذوالفقار علی بڑدی کا حیدرآباد سکھر، محمد غلام محی الدین کا ضلع سینٹرل میں تبادلہ کیا گیا ہے۔گریڈ 14 کے بلڈنگ انسپیکٹر لئیق احمد بھٹو کی سکھر ،آصف بھٹو کی لاڑکانہ، عمران عباس تالپور کی میرپورخاص، ذیشان احمد کی ضلع سینٹرل، فائق احمد منگی ، اخلاق احمد اوڈھو اور احتشام الحق کی ضلع جنوبی،قربان جمالی،رضوان احمد شیخ اور بلڈنگ انسپیکٹر ندیم اختر کی ضلع سینٹرل میں تعیناتی کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں