میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ جنگلات میں جنگل کا قانون، درخت چوری کا بھانڈا پھوڑنا جرم قرار

محکمہ جنگلات میں جنگل کا قانون، درخت چوری کا بھانڈا پھوڑنا جرم قرار

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ جنگلات مٹیاری ، ڈویڑنل فاریسٹ افسر ثناء اللہ بلیدی کی سرپرستی میں درختوں کی غیرقانونی چوری، آواز اٹھانے والے مقامی رہائشیوں پر جھوٹے مقدمات تانتا بندھ گیا، دو ہفتے میں تین ایف آئی آرز داخل، تینون مقدمات عبدالجبار نامی ملازم کی کی مدعیت میں داخل، تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات مٹیاری کے جاکھری جنگلات میں غیرقانونی درختوں کی کٹائی اور چوری کے خلاف آواز اٹھانے والے مقامی رہائشیوں پر جھوٹے مقدمات کا تانتا بندھ گیا ہے، ملنے والے ایف آئی آرز کے مطابق دو ہفتے میں دو درجن سے زائد مقامی رہائشیوں پر جاکھری سمیت دیگر تھانوں پر تین مقدمات داخل کردیئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق ڈویژنل فاریسٹ افسر ثناء اللہ بلیدی کے سسٹم کے ذریعے ماہانہ کروڑوں روپے کی درخت چوری کئے جا رہے اور ڈپٹی رینج افسر میر حسن شاہ اس غیرقانونی دھندے کے تمام معاملات چلاتے ہیں، ذرائع کے مطابق مقامی رہائشیوں کی جانب سے درختوں کی چوری کو روکنے پر محکمہ فاریسٹ کے افسران نے پولیس کے ساتھ مل کر مقامی رہائشیوں کو جھوٹے کیسز کے ذریعے حراساں کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں