میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی میں شاہانہ اخراجات پر کروڑوں خرچ

محکمہ آبپاشی میں شاہانہ اخراجات پر کروڑوں خرچ

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

بدعنوان افسر نے شاہانہ خرچ، آفس اور کمیٹی روم کی تزین و آرائش پر تین کروڑ روپے اڑا دیے، بدعنوانی کرنے کیلئے کوٹیشن کے بنیاد پر کام دئے گئے، سندھ حکومت غیرقانونی عہدے پر براجمان پریتم داس کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں، تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کے ادارے سیڈا کے بدعنوان منیجنگ ڈائریکٹر پریتم داس نے آفیس اور کمیٹی روم تزین و آرائش پر تین کروڑ روپے اڑا دیئے ، ملنے والی معلومات کے مطابق ایم ڈی پریتم داس نے آفیس و کمیٹی روم کی تزین و آرائش پر تین کروڑ روپے خرچ کرنے کیلئے کوئی ٹینڈر جاری نہیں کیا اور کرپشن کرنے کیلئے پانچ اور 10 لاکھ پر مشتمل غیرقانونی کوٹیشن جاری کرکے ٹھیکیداروں کو کام بانٹ دیئے، ذرائع کے مطابق ایک ہی ٹھیکیدار کو کوٹیشن کے مد میں پانچ پانچ کام دے کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا گیا، ذرائع کے مطابق کمیٹی روم پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ناقص کام کیا گیا اور دروازوں سمیت دیگر چیزیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق ایم ڈی سیڈا نے آفیس کو وسیع کرنے کیلئے 10 باتھ رومز و دیگر تعمیرات بھی مہندم کروائیں، واضع رہے کہ ایم ڈی سیڈا پریتم داس غیرقانونی طور پر عھدے پر براجمان ہیں ان پر کرپشن اور غیرقانونی بھرتیوں کے سنگین الزامات ہیں جبکہ نیب میں اربوں روپے کی کرپشن کیس میں بھی وہ زیر تفتیش ہیں، سابق سیکرٹری آبپاشی نگران حکومت میں پریتم داس کو عھدے سے ہٹانے کیلئے دو بار سمری بھی بھیج چکے ہیں لیکن سندھ حکومت کے بااثر شخصیت کا چہیتا ہونے کے باعث سندھ حکومت پریتم داس کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں