میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کے طوفان میں سندھ کابینہ کی توسیع،10معاون، 6ترجمان شامل

مہنگائی کے طوفان میں سندھ کابینہ کی توسیع،10معاون، 6ترجمان شامل

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ کابینہ میں 10 نئے معاون خصوصی اور 6 ترجمان شامل کر دیئے گئے۔ وزیراعلی سندھ مراد شاہ کے کابینہ ارکان کی تعداد 34 ہو گئی۔ بلاول کے احکامات کے باعث کئی سال سے وزیر رہنے والے آئوٹ ہو گئے۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لال چند اکرانی، سرفراز راجڑ، سید قاسم نوید قمر، وقار مہدی اور راجویر سنگھ کو معاون خصوصی مقرر کر دیا ہے۔ منصور شاہانی، عثمان غنی یعقوب ہنگورو، عبدالجبار خان، جنید بلند اور محمد سلیم بلوچ کو بھی معاون خصوصی کے طور سندھ کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے سندھ حکومت نے 6 نئے ترجمان مقرر دیے ہیں۔ بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، سعدیہ جاوید، مخدوم فخر زمان، محمد علی راشد، اور سرمد پلیجو ترجمان کے طور پر حکومت سندھ کا دفاع کریں گے۔ جبکہ سید ذوالفقار شاہ، ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سعید غنی، جام خان شورو،ضیاء الحسن لنجار، سردار علی شاہ، شرجیل میمن، ناصر شاہ، علی حسن زرادری، جام اکرام اللہ دھاریجو، محمد علی ملکانی، سردار محمد بخش مہر، شاہد تھیم،دوست محمد راہموں،مخدوم محبوب، شاہینہ شیر علی، میر طارق تالپور اور ریاض شاہ شیرازی پہلے ہی کابینہ کا حصہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ میں نئے شامل ہونے والے معاون خصوصی اور ترجمانوں کے نام پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے فائنل کئے ہیں جس کے باعث سندھ میں کئی سال سے وزیر رہنے والے آغا سراج درانی، مکیش کمار چاولا،ہری رام کشوری لال، امتیاز احمد شیخ، جام مہتاب ڈہر،اسماعیل راہو،ارباب لطف اللہ، منظور وسان، عبدالباری پتافی اور دیگر کو کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں