میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکوراج، کراچی کی سڑکوں پر ہر مہینے اوسطا 12شہری قتل

ڈاکوراج، کراچی کی سڑکوں پر ہر مہینے اوسطا 12شہری قتل

ویب ڈیسک
پیر, ۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

رواں سال صرف 6ماہ میں ڈاکوئوں نے 71شہریوں کو قتل کر دیا ۔۔ شہر کی سڑکوں پر ہر مہینے اوسطا 12شہری قتل کیے جا رہے ہیں چھ ماہ میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد315سے زیادہ ہے ۔شہر میں روزانہ 2شہریوں کو گولیاں ماری گئیں ۔جنوری میں رہزنوں نے 13شہریوں کی جان لے لی۔ فروری میں ڈاکوں نے12شہریوں سے جینے کا حق چھین لیا۔ مارچ میں 10شہریوں کے زندگی کے چراغ گل کردیئے گئے۔ اپریل میں بھی 10شہری ڈاکوں کے ہاتھوں موت کے آغوش میں جا سوئے۔ مئی میں ڈاکوں نے15گھرانوں کے چراغ گل کر دیئے۔ جون میں 11شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔ ماہانہ بنیادوں پر ریکارڈ دیکھا جائے تو جنوری میں رہزنوں نے13 شہریوں کی جان لے لی ۔کراچی میں بے لگام لٹیرے نہ کم عمر لڑکا دیکھتے ہیں۔۔ نہ نوجوان اور نہ ہی بوڑھا۔۔ گولی مارنے سے دریغ نہیں کرتے۔کراچی کے شہری ڈاکوں کے معاملے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ناامید نظر آتے ہیں ۔ عوام کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ کسی صورت اس عفریت سے جان چھڑائی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں