ہائیکورٹ کے احکامات، سندھ حکومت شش وپنج کا شکار
ویب ڈیسک
پیر, ۳ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
حکومت سندھ عدالت عالیہ کے احکامات پرعمل درآمدکرنے میں شش وپنج کاشکار ہوگئی ۔سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی سالڈویسٹ سمیت اکیس گریڈکے چارافسران کی ترقیاں واپس لینے کاحکم دیاتھا ۔ خلاف قانون ترقیاں حاصل کرنے والوں میں گریڈاکیس کیایم ڈی امتیازعلی شاہ ،مخدوم شکیل الزمان ،دانش سعید ،سعیداعوان اورچراغ دین ہنگوروشامل ہیں۔عدالتی حکم نامے کے مطابق سترہ گریڈمیں بھرتی ہونے والے افسران نے نہ تومقابلے کاامتحان پاس کیانہ محکمانہ امتحان پاس کیے عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کوپندرہ دن میں عمل درآمدکرانے کی رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیاتھا۔