میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فردوس شمیم نقوی کے خلاف پولیس کو آئند ہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم

فردوس شمیم نقوی کے خلاف پولیس کو آئند ہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم

جرات ڈیسک
پیر, ۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کی مقامی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف احتجاج اور ہنگامہ آرائی سے متعلق فردوس شمیم نقوی کے خلاف مقدمے میں پولیس کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے چیئرمین تحریک انصاف کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف احتجاج اور ہنگامہ آرائی سے متعلق فردوس شمیم نقوی کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی پولیس کی جانب سے چالان پیش نہ کیا جاسکا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 18 جولائی تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ نا امیدی کفر ہے۔ ایک پلان انکا ہے اور ایک پلان اللہ کا ہے۔ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔ میں آزادی کے لیے کھڑا ہوں۔ جناح کے پاکستان کو تباہ کیا گیا اور لوٹا گیا۔ آئندہ اس لوٹ مار کو روکنے کے لیے کھڑا ہوں۔ امید ہے ہر پاکستانی نظام انصاف کے لیے کھڑا ہوگا۔ ظالم حکمران کے سامنے حق بات کہنا سب سے بڑا جہاد ہے۔ لوگوں کو ڈر کس بات کا ہے؟؟ رزق دینے والی ذات اللہ کی ہے۔ میری بلڈنگ توڑ دی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مجھے قید میں رکھا گیا، حق کے ساتھ ہوں۔ میں تحریک انصاف کے لیے نہیں پاکستان کے لیے کھڑا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں