میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسریٰ یونیورسٹی پر سابق وائس چانسلر کا غیرقانونی قبضہ برقرار

اسریٰ یونیورسٹی پر سابق وائس چانسلر کا غیرقانونی قبضہ برقرار

ویب ڈیسک
پیر, ۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)اسری یونیورسٹی پر سابقہ وائس چانسلر کا غیرقانونی قبضہ برقرار، نذیر اشرف لغاری کی 23جون کو مدت ملازمت پوری ہو چکی، مسلح افراد کا یونیورسٹی و ہسپتال میں موجود ، پولیس سمیت متعلقہ ادارے کارروائی سے گریزاں، حیدرآباد شہر کا اہم تعلیمی ادارہ اور ہسپتال تنزلی کی جانب گامزن، تفصیلات کے مطابق اسری یونیورسٹی و ہسپتال پر سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کا غیرقانونی قبضہ برقرار ہے جبکہ ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری نے اسری یونیورسٹی و ہسپتال میں مسلح افراد تعینات کردیئے ہیں، 23 جون کو ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کی بطور وائس چانسلر مدت ملازمت ختم ہونے کے باوجود ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری یونیورسٹی و ہسپتال پر قابض ہے، کچھ دن قبل عدالتی حکم پر مقرر رجسٹرار غلام رسول قاضی کے لیٹر پر یونیورسٹی کا انتظام سنبھالنے کیلئے آنے والے نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز پر یونیورسٹی میں موجود مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے تھے لیکن پولیس نے فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کے بجائے متاثر پارٹی پر ہی کیس داخل کردیا تھا، ذرائع کے مطابق رینج کے اعلی پولیس افسر اور دو اہم سیاسی شخصیات کی پشت پناہی کے باعث ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری اسری یونیورسٹی و ہسپتال پر غیرقانونی قبضہ برقرار رکھے بیٹھے ہیں اور پولیس سمیت متعلقہ ادارے کارروائی سے گریزاں ہیں، حیدرآباد کے ماضی کے مشہور تعلیمی ادارے اور یونیورسٹی میں سینکڑوں مسلح افراد کی موجودگی کے باعث مریضوں کے ورثا سمیت طلبا و طالبات بھی خوفزدہ ہیں اور حیدرآباد شہر کے دونوں بہترین ادارے تنزلی کے جانب گامزن ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں