میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک قطر فیملی تکافل کا مرکزی دفتر کورونا وائرس کا مرکز بن گیا

پاک قطر فیملی تکافل کا مرکزی دفتر کورونا وائرس کا مرکز بن گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاک قطر فیملی تکافل کا مرکزی دفتر کورونا وائرس کا مرکز بن گیا۔ اطلاعات کے مطابق کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، چیف آپریٹنگ آفیسر دونوں کورونا وائرس کے شکار ہیں اور قرنطینہ میں ہیں۔جبکہ درمیانی مینجمنٹ سے تعلق رکھنے والے عمران نیازی اور دیگر اسٹاف بھی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ان کے علاوہ دفتر میں دیگر افسران اور ملازمین بھی ان کی وجہ سے ا س مہلک وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ پی کیو ایف ایل کے ہیومن ریسورسز کے سربراہ کامران علی خان سے جب نمائندہ جرأت نے اس صورتِ حال سے متعلق سوال کیا تو وہ گھبر ا گئے اور کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔ واضح رہے کہ اس ادارے کی جانب سے تاحال کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی ٹھوس پالیسی وضع نہیں کی جس سے ملازمین شدید خوف کے شکار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں