میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر، شہری پریشان

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر، شہری پریشان

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

کھانے پینے کی اشیاء کی سستے داموں فراہمی کیلئے بنائے گئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ قیمتوں میں اضافے سے صارفین پریشانی کا شکار بن کر رہ گئے ہیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی قیمتوں پر فراہم کی جانے والی اشیاء کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔آٹے کے بیس کلو گرام کے تھیلے کی قیمت 730سے بڑھا کر750روپے کردی گئی اور مزید قیمت بڑھانے کیلئے فی تھیلا 805 روپے کی نئی کوٹیشن بھی ارسال کردی گئی جبکہ چاول کی قیمت فی کلو 30روپے، چینی کی قیمت 3 روپے فی کلو، گھی، ٹوتھ پیسٹ، صابن، شیمپو سمیت دیگر اہم ضروریات زندگی کی قیمتیں 20 سے 30 روپے بڑھا دی گئیں جس سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام کاہناہے کہ مہنگائی کے تناسب سے اشیاء کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں البتہ حالیہ بجٹ کی منظوری کے بعد ریلیف فراہم کیا جائے گا۔صارفین نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت اشیاء خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرتے ہوئے شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں