میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
( تیل چوری کا الزام) تاجر نے ملازم کومار مار کر جسم کی کھال ادھیڑ ڈالی

( تیل چوری کا الزام) تاجر نے ملازم کومار مار کر جسم کی کھال ادھیڑ ڈالی

ویب ڈیسک
هفته, ۳ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

یہ انسانیت سوز واقعہ لانڈھی میں پیش آیا،ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی کورنگی نے تشدد کا نوٹس لے لیا
تاجر نے اپنے بیٹے اور گن مین کے ہمراہ شفت کو کمرے میں بند کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ،مقدمہ درج
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں غریب ملازم پر تیل چوری کے الزام میں تاجر نے اس پر کمرے میں بند کرکے تشدد کیا اور مار مار کر جسم کی کھال ہی ادھیڑ ڈالی۔تفصیلات کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں پیش آیا جہاں شفقت علی نامی غریب ملازم پر تیل چوری کا الزام لگاتے ہوئے تاجر نے اپنے بیٹے اور گن مین کے ہمراہ شفت کو کمرے میں بند کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اتنا تشدد کیا کہ اس کے جسم کی کھال ہی ادھڑ گئی۔ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی کورنگی نے ملازم پر تاجر کے وحشیانہ تشدد کا نوٹس لے لیا جس کے بعد پولیس نے متاثرہ ملازم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔مدعی شفقت نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ غلہ منڈی لانڈھی میں سلیم میمن کی دکان پر ملازم ہے۔ دکان مالک میرے پاس آیا اور مجھ پر تیل چوری کا الزام لگایا جس کے بعد وہ اپنے ساتھیوں اور گن مین کے ذریعے مجھے اوپر کمرے میں لے گئے اور وہاں بند کرکے 5 سے 6 گھنٹے تک شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث گرفتار ملزم دکان مالک کا بیٹا ہے اس کے خلاف مقدمہ اقدام قتل، حبس بے جا اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں