نظربندشہریوں کے مقدمات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل
شیئر کریں
محکمہ داخلہ سندھ نے کمیٹی سے متعلق نوٹیفیکشن ہائیکورٹ میں جمع کرادیا، کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری داخلہ کریں گے
ممبران میں ایڈیشنل انسپکٹرجنرل سندھ،ایڈیشنل سیکریٹری جوڈیشل اورر جسٹراراے ٹی سی شامل ہیں،اعلامیہ
کراچی(کورٹ رپورٹر)محکمہ داخلہ سندھ نے ایم پی او کے تحت نظربند سیاسی کارکنوں اورشہریوں کے کیسز کا جائزہ لینے کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔محکمہ داخلہ سندھ نے کمیٹی سے متعلق نوٹیفیکشن سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادیا، کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری داخلہ کریں گے۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی کے ممبران میں ایڈیشنل انسپکٹرجنرل سندھ،ایڈیشنل سیکریٹری جوڈیشل اورر جسٹراراے ٹی سی شامل ہیں۔ کمیٹی ایم پی او کیت حت نظربند شہریوں کے کیسز کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کرتے ہوئے تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا، سانگھڑ، میرپور خاص، جیکب آباد، شہید بے نظیرآباد، سکھر و دیگر جیلوں میں نظربند شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے نظربند شہریوں کو 10، 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا ہے کہ شہری کسی اور جرم میں پولیس کو مطلوب نہیں ہیں تو رہا کیا جائے، دوسرے مقدمات میں گرفتار ملزمان کو بھی اندرون سندھ کی جیلوں سے کراچی منتقل کیا جائے، جن شہریوں کا نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا ہے وہ ضمانت کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔