میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میئر کراچی کا انتخاب15جون کو شو آف ہینڈ سے ہو گا(سندھ حکومت )

میئر کراچی کا انتخاب15جون کو شو آف ہینڈ سے ہو گا(سندھ حکومت )

ویب ڈیسک
هفته, ۳ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا، الیکشن شفاف ہوگا جو اکثریت حاصل کریگا میئر اسی کا آئیگا،محکمہ بلدیات
میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے کاغذات نامزدگی 9سے 10جون تک جمع کرائے جاسکیں گے،الیکشن کمیشن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی کے میئر کا انتخاب 15جون کوشو آف ہینڈ کے ذریعے کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے میئر کے انتخاب کے عمل سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محکمہ بلدیات کے مطابق بلدیاتی ایکٹ کے مطابق میئر کا الیکشن شو آف ہینڈ سے ہوگا۔محکمہ بلدیات کے مطابق میئر کا الیکشن شفاف ہوگا جس کی اکثریت حاصل کرے گا میئر اسی کا آئے گا۔خیال رہے الیکشن کمیشن نے میئرکراچی الیکشن سے متعلق محکمہ بلدیات سے وضاحت مانگی تھی۔یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب 15جون کو ہوگا جب کہ کاغذات نامزدگی 9سے 10جون تک جمع کرائے جاسکیں گے۔شیڈول میں کہا گیا تھا کہ ریٹرننگ افسر 11جون کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے اور امیدواروں کی حتمی فہرست 14 جون کو جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق 16جون کو ریٹرننگ افسران نتائج کا اعلان کریں گے جب کہ کامیاب امیدوار 19 جون کو حلف اٹھائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں