میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں تصادم( 50 افراد ہلاک اور 300 زخمی)

بھارت میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں تصادم( 50 افراد ہلاک اور 300 زخمی)

ویب ڈیسک
هفته, ۳ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان،بہت سے لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں، حادثہ انتہائی ہولناک تھا، نریندر مودی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں مسافر ٹرین کے پٹڑی سے اترنے اور مال بردار ٹرین سے ٹکرا جانے سے 50 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے عہدیداروں نینام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے، حادثہ انتہائی ہولناک تھا۔اطلاعات کے مطابق کولکتہ سے چنئی جانے والی کورومنڈیل ایکسپریس (مسافر ٹرین) پٹری سے اتری اور مخالف ٹریک پر گر گئی۔ رپورٹس میں کہا گیا کہ بہت سے لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کی جنرل منیجر ارچنا جوشی نے بتایا کہ میں ابھی تفصیلات اور ہلاکتوں کے اعداد و شمار پر تبصرہ نہیں کر سکتی، میں دہلی میں تھی اور جائے حادثہ پر جلدی سے جلد پہنچنے کی کوشش کررہی ہوں۔دوسری طرف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو ”ہر ممکن مدد” دی جا رہی ہے۔ مغربی بنگال کے چیف سکریٹری ایچ کے دویدی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ تصادم ایک ”سنگین حادثہ” ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں