میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ کا فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اینڈ کامرس پر شدید برہمی کا اظہار

سپریم کورٹ کا فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اینڈ کامرس پر شدید برہمی کا اظہار

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کی نامزدگیوں کے تنازع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اینڈ کامرس پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بارہ ممالک کے سامنے جھگڑا کرنا شرمساری کا باعث ہے، کیسے بزنس مین ہیں کہ ملک کے مفاد کا ہی نہیں پتہ، معاملہ حل کریں ورنہ آپ کے ساتھ کچھ اور کر دیں گے، ملکی مفاد مدنظر نہ رکھا تو ہمیشہ کے لیے آپ سب پابندی لگا دیں گے۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ باہمی چپقلش اور معمول جھگڑوں سے عالمی سطح پر ملک کو بدنام نہ کریں، دو رکنی کمیٹی قائم کر رہے ہیں۔عدالت عظمیٰ نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اینڈ کامرس کو پانچ روز میں معاملے کو حل کرنے اور دونوں فریقین سے ایک ایک نمائندے پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا۔جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس قاضی امین نے وکیل عامر رانا کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر گیم کھیل رہے ہیں،آپ کا لائسنس کینسل اور جرمانہ کرتے ہیں۔وکیل عامر رانا نے عدالت سے معافی مانگ لی جس پر عدالت نے حکم دیا کہ ابھی ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کر کے رسید سپریم کورٹ میں جمع کرائیں۔ وکیل عامر رانا نے کورونا ریلیف فنڈ میں جرمانے کے پیسے جمع کرانے کا یقین دلایا۔جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کی نامزدگیوں کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ واضح رہے کہ سارک آئین کے مطابق آئندہ مدت کے لیے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کی نامزدگی پاکستان کی جانب سے ہونی ہے لیکن فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اینڈکامرس کے گروپوں کے درمیان ان نامزدگیوں پر تنازع ہے جو سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں