میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کاپبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان

سندھ حکومت کاپبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ میں وزیر ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ سندھ حکومت نے آج سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کر دیا۔ ٹرانسپورٹرز ایس او پیز کے تحت بسیں چلائیں گے۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں آج سے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی، ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ اور انسپکشن ٹیم تشکیل دی ہے، ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو گاڑیاں بند کی جائیں گی، تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے، مسافر گاڑیوں میں ماسک اور سینیٹائزر کو لازم قرار دیا گیا ہے، صرف منظور شدہ اڈوں سے گاڑیاں نکلیں گی، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب سندھ حکومت نے شہر میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروس بھی بحال کرنے کی اجازت دیدی۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروس میں صرف 2 افراد کوبیٹھنے کی اجازت ہوگی اور ہنگامی صورتحال میں ٹیکسی میں مزید ایک شخص کو ساتھ بٹھایاجاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ آن لائن بس سروس کو سیٹ بائے سیٹ سروس چلانیکی اجازت ہوگی اور بس میں ائیرکنڈیشن چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔وزیرٹرانسپورٹ کے مطابق جو ٹرانسپورٹر اے سی چلائیگا وہ سیٹ پر ایک مسافر بٹھائیگا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی ہے جس کے لیے ایس او پیز بھی طے کیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں