میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پھل، سبزیوں کی قیمتوں پر کنٹرول حکومت کی ذمہ داری ہے، سراج الحق

پھل، سبزیوں کی قیمتوں پر کنٹرول حکومت کی ذمہ داری ہے، سراج الحق

منتظم
هفته, ۳ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں


بھارت کے ساتھ تعلقات کل بھوشن کی وجہ سے مزید خراب ہوگئے، بات چیت
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے ‘ صوبائی حکومتیں اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، بھارت کے ساتھ تعلقات کل بھوشن کی وجہ سے مزید خراب ہوگئے ہیں جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں غیر مسلم ممالک میں رمضان کے احترام میں مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جاتی ہے لیکن ہمارے ہاں رمضان المبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا جاتا ہیں ۔ 18 ویں ترمیم کے بعد اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں سمیت دیگر اہم ذمہ داریاں مرکز سے صوبائی حکومتوں کو منتقل ہوگئی ہیں، صوبائی حکومتیں پھلوں کی قیمتوں میں رمضان المبارک میں بے تحاشہ اضافے کا نوٹس لیں اور اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں